بھٹکل:5/جولائی (ایس اؤنیوز)کرناٹکا یونیورسٹی دھارواڑ کے سال 2016-2017کے بی کام 6سمسٹر کے امتحانات میں آر این ایس ڈگری کالج مرڈیشور نے 83.87فی صد نتائج درج کیا ہے۔
کالج کی طرف سے امتحان میں شریک ہوئے 31طلبا میں سے 26طلبا کامیاب ہوئے ہیں۔ جن میں 13طلبا امتیازی نمبرات،13طلبا فسٹ کلاس میں کامیاب ہونے کی جانکاری کالج پرنسپال کی طر ف سے جاری پریس ریلیز میں دی گئی ہے۔ کالج کی طالبہ پرگینا بھٹ 92.14فی صد، ودیا دیواڑیگا 91فی صد، نینا نائک 85.71فی صد نمبرات حاصل کی ہیں۔ طالبہ ودیا نے فارین ایکسینج مضمون میں 100کو 100نمبرات پائی ہیں۔ کامیاب تمام طلبا کو ادارے کے صدر آر این شٹی ، ڈائرکٹر ایم وی ہیگڈے ، پرنسپال مادھو ، لکچرر اور دیگر عملے نے مبارکبادی پیش کی ہے۔